نواز شریف نے بھی شیر کو ووٹ نہ دیا

نواز شریف نے بھی شیر کو ووٹ نہ دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے بھی شیر کو ووٹ نہیں دیا۔

میاں نواز شریف نے لاہور کے حلقہ 128 ماڈل ٹاؤن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے شیر پر ٹھپہ نہیں لگایا جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عون چوہدری کو عقاب کے نشان پر ووٹ کاسٹ کیا۔

 
واضح رہے کہ شہباز شریف  اور  نوازشریف کی طرح حمزہ شہباز بھی شیر کو ووٹ نہیں دیں گے، ان تینوں کا ووٹ حلقہ  128 ماڈل ٹاؤن میں رجسٹرڈ ہے  جہاں ن لیگ کی استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے باعث شیر کا کوئی امیدوار نہیں کھڑا ہو رہا۔

حلقہ 128 ماڈل ٹاؤن سے آئی پی پی کے امیدوارعون چوہدری کھڑے ہوئے ہیں جن کا انتخابی نشان عقاب ہے اور انہیں ن لیگ کی سپورٹ حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں