پاکستان میں موبائل سروس بحال ہونا شروع

پاکستان میں موبائل سروس بحال ہونا شروع

اسلام آباد : پاکستان میں عام انتخابات کے روز سارا دن موبائل سروس بند رہنے کے بعد پولنگ ختم ہونے کے تقریباً تین گھنٹے بعد بعض علاقوں میں اس کو بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


جمعرات کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔


راولپنڈی ڈویژن میں ٹیکسلا، گوجر خان، چکری کے علاوہ بھکر، سرگودھا، بلوچستان میں لورالائی، سبی اور جھل مگسی جبکہ سندھ میں ملیر (کراچی) کے علاوہ پورے صوبے میں سروس بحال کر دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں