Get Alerts

عوام نے انتشار اور تقسیم کی سیاست رد کر دی، پہیہ جام ہی جام ہو گیا: عطا تارڑ

عوام نے انتشار اور تقسیم کی سیاست رد کر دی، پہیہ جام ہی جام ہو گیا: عطا تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاجی کال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ "پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ پہیہ جام ہی جام ہو گیا"۔ ان کا اشارہ پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی پہیہ جام ہڑتال کی ناکامی کی طرف تھا۔
عطا تارڑ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عوام اب احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ ملک میں استحکام چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی احتجاج کی کال کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے۔
 آج اتوار کا دن ہونے کے باوجود شہروں میں معمول کے مطابق گہما گہمی نظر آ رہی ہے اور کاروباری و سماجی زندگی معمول پر ہے۔
وفاقی وزیر نے زور دے کر کہا کہ پاکستانی عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ انتشار پھیلانے والوں کے بجائے تعمیر و ترقی کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بیانیہ اب عوام میں اپنی جڑیں کھو چکا ہے، جس کا ثبوت آج کی ناکام ہڑتال ہے۔

ٹیگز: