Get Alerts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کے بائیکاٹ کا معاملہ، آئی سی سی کا وفد پاکستان پہنچ گیا

لاہور : آئی سی سی کا اعلیٰ سطح کا وفد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹکراؤ اور بائیکاٹ کے خدشات کو دور کرنے کے لیے لاہور پہنچ گیا ہے۔

 ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی عامر میر نے ایئرپورٹ پر آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کا استقبال کیا۔


 لاہور میں ایک اہم بیٹھک ہونے جا رہی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، آئی سی سی کے عمران خواجہ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین امین الاسلام شرکت کریں گے۔آئی سی سی وفد کی کوشش ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے روکا جا سکے اور ایونٹ کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے۔
 اجلاس میں ورلڈ کپ کے علاوہ کرکٹ سے متعلق دیگر حل طلب مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ٹیگز: