Get Alerts

ایسا لباس تیار جو سیکیورٹی کیمروں کوبھی دھوکا دے سکتا ہے

ایسا لباس تیار جو سیکیورٹی کیمروں کوبھی دھوکا دے سکتا ہے

 ایک جرمن فیشن ڈیزائنر نے ایسا لباس تیار کرلیا ہے جو چہرے پہچاننے والے خودکار سیکیوریٹی کیمروں کو دھوکا دے سکتا ہے۔

اس لباس پر ایسے عجیب و غریب نقش و نگار بنے ہوئے ہیں جو دور سے دیکھنے پر بھوتوں کے چہروں کی طرح نظر آتے ہیں اور جب یہ کوئی شخص یہ لباس پہن کر خودکار سیکیوریٹی کیمرے کے سامنے سے گزرتا ہے تو کیمرے سے منسلک، انسانی چہروں کو پہچاننے والا نظام یوں سمجھتا ہے جیسے ایک ہی جگہ بہت سارے انسانی چہرے موجود ہیں اور یوں وہ ان نقوش و نگار سے دھوکا کھاجاتا ہے اور اصل انسانی چہرے کو شناخت کرنے میں غلطی کر جاتا ہے۔

سیکیوریٹی سے وابستہ ماہرین نے اس لباس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں اور شرپسندوں کے استعمال میں آکر یہ نیا ہتھیار بن سکتا ہے اور حفاظت پر مامور عملے کےلئے چیلنجوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ اسی لئے بہتر ہے کہ اس لباس کی ترویج اور تشہیر سے گریز کیا جائے۔