نشے میں دھت پاکستانی اور صومالیہ کا شہری گرفتار

نشے میں دھت پاکستانی اور صومالیہ کا شہری گرفتار
کیپشن: فوٹؤ سوشل میڈیا ۔۔ انسٹاگرام

جدہ : سعودی سیکیورٹی حکام نے جد ہ کے علاقے میں نشے میں دھت دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے غیر ملکیوں کے قبضے سے الکوحل کی بوتل ، سونے کے زیورات سمیت متعدد بیش قیمت گھڑیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں ۔
سعودی پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے غیر ملکی شہریوں کا تعلق پاکستان اور صومالیہ سے ہے ۔اور یہ دونوں ملزمان خواتین سے پرس چھیننے والے گروہ کے رکن لگتے ہیں ۔
عینی شاہدین کا کہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری جدہ کے محلے الجامعہ میں اس وقت ہوئی جب پیٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کو دو نامعلوم افراد کو مشکوک حالت میں پھرتے دیکھا ۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے اور بہت جلد ان ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی ۔