تیسرا ٹیسٹ ، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

تیسرا ٹیسٹ ، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

کیپ ٹاﺅن: گرین شرٹس کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ایک بار بھر خبروںمیں آگئے ہیں ، اور مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ممکنہ طور پر تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر مکی آرتھر تیسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ باﺅلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ پہلے ٹیسٹ میچ اور دوسرے میں بیٹنگ کی ناکامی کے بعد مکی آرتھر کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔
حتیٰ کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد تو سرفراز احمد کے ساتھ ان بن کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں ۔ تاہم ان دونوں میچوں میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی ۔
ذرائع کا کہناہے کہ شاداب خان اگر انجرڈ نہ وہتے پاکستان ٹیم پانچ باﺅلرز کے ساتھ میدان میں اترتی تاہم ماہرین کرکٹ ہیڈ کوچ کے اس بیان پر کافی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ کہ پہلے میچوں میں تو بیٹنگ لائن فلاپ ہوئی تھی ۔ تو اس بنا پر بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے تھی ۔ تاہم مکی آرتھر باﺅلرز کو کھیلانے کے حق میں ہیں ۔
نیو نیوز ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ممکنہ طور پر فخرزمان اور یاسر شاہ کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ شاداب خان اور فہیم اشرف کو کھیلا سکتی ہے ۔جبکہ شاہین شاہ کی جگہ حسن علی تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں ۔