اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، علیم خان

 اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، علیم خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ علیم خان ٹوئٹڑ اکاؤئٹ آفیشل

اورنج لائن منصوبہ مکمل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں.سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے بھی یوٹرن لے لیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے سنیئر صوبائی وزیر علیم خان نے بھی میٹرو ٹرین کے حوالے سے بڑا یوٹرن لے لیا ۔کچھ دن قبل سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا تھا کہ میٹرو ٹرین منصوبے کو بند کرنے کے حوالے کوئی چارہ ہے تاہم اب انہوں نے اپنی جماعت کی روایت کی پاسداری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ مکمل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔

انہوں نے منصوبےکا باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔کہتےہیں اورنج لائن ٹرین کیلئے ماہانہ 10 ارب روپے کے اخراجات درکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین کے تمام اسٹیشنز کمرشلائز کئے جائیں گےجو مختلف نجی اداروں اور بینکوں سےمنسلک ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سابقہ دور کے ہر منصوبےکا حقائق کی روشنی میں جائزہ لے رہی ہے۔