ثانیہ مرزا کی گدھے کیساتھ سیلفی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ثانیہ مرزا کی گدھے کیساتھ سیلفی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی: معروف بھارتی ٹینس سٹار اور قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنی دوستوں اور گدھے کیساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر شئیر کر دی جو  خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ثانیہ مرزا اکثر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کیلئے شئیر کرتی رہتی ہیں تاہم اس بار انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اپنی ایک تازہ ترین اور  حیران کن سیلفی شئیر کی ہے جو ان کے مطابق گدھے نے بنائی ہے اور اس پر ٹینس سٹار نے گدھے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تاہم سیلفی نے مداحوں کو تذبذب کا شکار کر دیا ہے کہ اور وہ  سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں  کہ کیا واقعی اس خوبصورت مخلوق نے تصویر کھینچی ہے۔

8863c304dcd4a116f0d8bea53611b457

سیلفی میں گدھے کے اردگرد ثانیہ اور ان کے دوست  مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے  بے حد خوش  نظر آرہے ہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین ثانیہ  مرزا کی تازہ تصویر سے کافی محظوظ ہو رہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف  نے تبصرہ کیا ہے کہ یہ خاص گدھا  اپنی شہرت کا سفر  شروع کر چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں