شہباز شریف کو کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

 شہباز شریف کو کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو کراچی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں پیپلز پارٹی کے محسود مندوخیل کی شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ شہباز شریف کی جانب سے لیگی رہنما رانا مشہود  پیش ہوئے۔

سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل نے  پیپلز پارٹی کے محسود مندوخیل کی شہباز شریف کے خلاف اپیل مسترد  کر دی۔


سندھ ہائیکورٹ کے جج نے ریمارکس  دیے کہ بلا جواز کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر ریٹرننگ افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، اگر کوئی ریٹرننگ افسرغلط کام کرتا ہے تو الیکشن کمیشن کو کارروائی کا اختیار ہے۔

مصنف کے بارے میں