Get Alerts

حماس سے لڑائی میں اسرائیلی فوج کا میجر اور کیپٹن ہلاک، 4 سپاہی زخمی

حماس سے لڑائی میں اسرائیلی فوج کا میجر اور کیپٹن ہلاک، 4 سپاہی زخمی

تل ابیب : غزہ میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے دو افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 24 سالہ کیپٹن شخنازی اور 28 سالہ میجر ریواہ ہلاک ہوئے ہیں ۔

اسرائیلی دفاعی افواج نے بتایا کہ لڑائی کے دوران 4 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آئی ڈی ایف کے مطابق، ہلاک ہونے والے فوجی افسروں اور 2 سپاہیوں کا تعلق نہال بریگیڈ 932 بٹالین سے تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، غزہ میں زمینی آپریشن شروع ہونے سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 397 تک پہنچ چکی ہے، جن میں حالیہ جھڑپوں میں ہونے والی ہلاکتیں شامل ہیں۔

ٹیگز: