اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان اور اتحادی جماعتوں کے رہنما وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ، وزیراعظم کے لیگی رہنماؤں کے ساتھ بھی اہم ملاقاتوں کے امکانات ہیں۔ ملاقاتوں میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے اس دورے سے صوبے میں سیاسی اور انتظامی مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔