Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کا آج کوئٹہ کا دورہ، بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کا آج کوئٹہ کا دورہ، بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں سکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور امن کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی جی بلوچستان اور دیگر سکیورٹی حکام وزیراعظم کو دہشتگردی کے حالیہ واقعات، سکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کو مزید مؤثر بنانے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

ٹیگز: