اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے لندن جانے والی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔ واضح رہے کہ چھ سال کے وقفے کے بعد لاہور سے لندن کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق لندن اس کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل رہا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد سے پروازوں کے آغاز کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد سات ہو جائے گی، جبکہ مستقبل میں ان میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔
پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر چکی ہے، جو 29 مارچ سے آپریشن میں آئیں گی۔