حریت کمانڈر برہان وانی کی پہلی برسی آج منائی جائے گی

لاہور: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر کی بھینٹ چڑھنے والے حریت کمانڈر برہان وانی کی شہادت کو آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ برہان وانی نے آزادی کشمیر کی تحریک میں نئی روح پھونک دی۔

تفصیلات کے مطابق برہان مظفر وانی 14 ستمبر 1994 کو ترال کے گاوں کریم آباد میں پیدا ہوئے ، برہان کے والد، مظفر وانی سکول کے  معلم ہیں جبکہ ان کی والدہ میمونہ مظفر وانی ہیں، برہان کل 4 بہن بھائی ہیں، ان میں سے دو برہان اور خالد شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔ 2011ءمیں وہ حزب المجاہدین میں شامل ہوئے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی مقبول ہوئے جہاں وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھیجتے تھے ، 2015 میں ان کے بڑے بھائی خالد مظفر وانی کو بھارتی فوج نے شہید کر دیا، 8 جولائی 2016 کو” کوگرناگ“کے مقام پر برہان مظفر وانی نے جامِ شہادت نوش کیا ، انہیں پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنایا گیا۔انکے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، انکی قبر ان کے بھائی کی قبر کے پہلومیں ہے۔