پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک

پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک

کراچی:پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ۔پاکستان پچھلے 4عشروں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی اور اب انکی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی اور بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کے بارے میں ہائی کمشنر کی تازہ رپورٹ کے مطابق 29 لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کے ساتھ ترکی بیس ممالک میںسرفہرست ہے ۔پاکستان 14 لاکھ پناہ گزینوں کے ساتھ دوسرے اور لبنان دس لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان میں مقیم پناہ گزینوں میں اکثریت افغان شہریوں کی ہے۔ لیکن پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں افغان شہری بغیر اندراج کے بھی غیر قانونی طور پر پاکستان کے مختلف حصوں میں مقیم ہیں۔

اتنی بڑی تعداد میں ان کی یہاں موجودگی سے ان تحفظات اور خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ یہ ملکی وسائل پر اضافی بوجھ ثابت ہو رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں