ملک بھر میں خواجہ سرا ؤ ں کے لئے  اچھی خبر آگئی 

Transgender in Pakistan,Benazir income support scheme

اسلام آباد :ملک بھر میں خواجہ سرا ؤ ں کیلئے اچھی خبرآگئی ،حکومت کا خواجہ سراؤ ں کو  ماہانہ 2 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نادرا سے  رجسٹرڈ 48 ہزار خواجہ سرا مستفید ہوں گے ،حکومت  نے خواجہ سراؤ ں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دوہزار روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے محکمہ شماریات کے مطابق ملک میں موجود مخنث افراد کی کل تعداد محض 10 ہزار 418 ہے ،مردم شماری کے مطابق پاکستان میں موجود خواجہ سرا کی آبادی کا سب سے زیادہ 64.4 فیصد حصہ پنجاب میں ہے ،جو آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔

مردم شمار ی کے مطابق پنجاب میں مخنث برادری کے 6 ہزار 709 افراد موجود ہے،خواجہ سراؤں کی آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا صوبہ سندھ ہے جہاں 10 ہزار 418 افراد کا 24 فیصد حصہ یعنی 2 ہزار 527 مخنث افراد موجود ہیں،جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بالترتیب 913 اور 109 خواجہ سرا موجود ہیں۔

وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں خواجہ سرا آبادی صرف 27 نفوس پر مشتمل ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ تعداد 133 ہے۔