آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب ، کشمیر ، گلگت ،کے پی ، اسلام آباد اور سندھ میں مزید بارش کی پیش گوئی 

آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب ، کشمیر ، گلگت ،کے پی ، اسلام آباد اور سندھ میں مزید بارش کی پیش گوئی 

اسلام آباد : آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ، شما ل مشرقی پنجاب اورسندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، شمالی بلوچستان، زیریں سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب: قصور 140، لاہور (نشتر ٹاؤن 94، جوہر ٹاؤن 90، لکشمی چوک 55، گلشن راوی 50، اقبال ٹاؤن 41، ایئرپورٹ 30، قرطبہ چوک، تاج پورہ 27، سٹی 24، سمن آباد 23، گلبرگ 19، اپر مال، مغل پورہ 14، شاہی قلعہ 13، فرخ آباد 12، چوک ناخدا 05)،نارووال 35، ملتان (سٹی 17)، گجرات 15، بہاولنگر 15بہاولپور(سٹی 08، ائیرپورٹ02)،اوکاڑہ، گوجرانوالہ 07، سیالکوٹ (سٹی 05، ایئرپورٹ 03)، حافظ آباد 04، ساہیوال، جہلم 02، منگلا 01، بلوچستان: سبی 78، سندھ: چھور 57، جیکب آباد 47، لاڑکانہ 20، کراچی (گلشن حدید 19، قائد آباد 15، اولڈ ایریا ایئرپورٹ 03، فیصل بیس07، یونیورسٹی روڈ 05، کورنگی، نارتھ کراچی 02، ناظم آباد 01)، مٹھی 14، بدین 08، ٹنڈو جام 05، ٹھٹھہ 04، حیدرآباد 03، کشمیر: راولاکوٹ 32، کوٹلی 19، گڑھی دوپٹہ 02، گلگت بلتستان: ہنزہ 12، استور 11، اسکردو 09، بگروٹ، گوپس 07، گلگت 02، خیبرپختونخوا: چترال، کالام 08، میر کھانی،

دروش 02 اور دیر میں 01ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 43 ،نوکنڈی42اوردالبندین میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 08اور09 جولائی کےدوران موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ ،لاہور ، سیالکوٹ، نارووال ،بہاونگر،اوکاڑہ اورزیریں سندھ(ٹھٹھہ،بدین،تھر پارکر،نگر پارکر،اسلام کوٹ،مٹھی،پڈعیدن،چھور،حید رآباد،جامشورواور کراچی) کے نشیبی علاقے زیر آب آنےجبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اوربارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

مصنف کے بارے میں