تہران: اسرائیل کی جانب سے ممکنہ دوبارہ حملے کے خدشے کے پیش نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران کی جوابی کارروائی پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور شدید ہوگی۔
ایرانی فوج کے ترجمان نے بھی بتایا ہے کہ ملک کے خفیہ مقامات پر ہزاروں میزائل اور ڈرونز تیار کھڑے ہیں اور اس بار جنگ میں قدس فورس، نیوی اور آرمی کو مکمل طور پر متحرک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے تھے جن میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شہید ہو گئے تھے۔ اس کے بعد ایران نے بھی اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 28 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔