Get Alerts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے بنگلادیش کے خلاف ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم  کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ یہ سیریز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔

اس ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ تجربہ کار کرکٹرز کا بھی اچھا امتزاج شامل ہے۔ ٹیم میں ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسین طلعت، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، صائم ایوب، سلمان مرزا، محمد نواز اور سفیان مقیم بھی شامل ہیں۔

یہ سیریز ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی کارکردگی اور کمبی نیشن کو آزمانے کا اہم موقع ہو گی۔

ٹیگز: