کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 سکواڈ سے باہر کیے گئے چند اہم کھلاڑیوں کو کراچی میں شروع ہونے والے وائٹ بال کیمپ میں شامل کر لیا ہے۔ یہ کیمپ 9 جولائی سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا اور 15 جولائی تک جاری رہے گا۔
کیمپ میں سابق کپتان بابر اعظم، ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونئیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو فارم بہتر بنانے اور فٹنس برقرار رکھنے کے لیے بلایا گیا ہے۔
تمام کھلاڑی کراچی میں رپورٹ کریں گے اور اضافی کھلاڑی بھی اس کیمپ میں شامل ہوں گے۔