کراچی: ایران پر امریکی حملوں کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جہاں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 400 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار 758 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی، سرمایہ کاروں کے خدشات اور عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں دباؤ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ سرمایہ کار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔