Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بلیک منڈے: شدید مندی کے باعث کاروبار معطل، انڈیکس 6 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بلیک منڈے: شدید مندی کے باعث کاروبار معطل، انڈیکس 6 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج تاریخ کی بدترین مندی دیکھی گئی، جہاں فروخت کے شدید دباؤ کے باعث مارکیٹ کریش کر گئی اور انتظامیہ کو عارضی طور پر کاروبار روکنا پڑا۔آج کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کا اعتماد مکمل طور پر متزلزل نظر آیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای (KSE-100) انڈیکس میں 6 ہزار 189 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ ایک ہی دن میں 7 اہم نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے نیچے گر گئی۔
شدید مندی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 980 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کی صورتحال مستحکم تھی۔
 جمعہ کے مقابلے میں مارکیٹ نے آج بڑے خسارے کا سامنا کیا، جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ۔ انڈیکس میں تیزی سے آتی گراوٹ اور 'مارکیٹ کریش' کی صورتحال کو روکنے کے لیے 'انڈیکس ہالٹ' (Index Halt) کا طریقہ کار اپنایا گیا اور کچھ دیر کے لیے ٹریڈنگ روک دی گئی، تاہم مارکیٹ سنبھل نہ سکی۔

ٹیگز: