کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ میں جاری فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 710 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ کی سمت کا تعین معاشی اشاریوں، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی و بین الاقوامی صورتحال سے ہوگا۔