لاہور/کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کا آغاز سرمایہ کاروں کے لیے شدید مایوس کن ثابت ہوا۔ مارکیٹ میں آج فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس میں تاریخ کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔آج کے کاروباری دن کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4,687 پوائنٹس کی بڑی کمی واقع ہوئی۔ اس مندی کے بعد انڈیکس جو کہ گزشتہ ہفتے بلند ترین سطح پر تھا، اب گر کر 1 لاکھ 49 ہزار 178 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اس اچانک گراوٹ کی بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں توقع کے مطابق کمی نہ ہونا سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا سبب بنا۔سیمنٹ، بینکنگ اور انرجی سیکٹرز کے بڑے شیئرز میں بڑے پیمانے پر پرافٹ ٹیکنگ (نفع کا حصول) دیکھی گئی۔ عالمی منڈی میں جاری معاشی اتار چڑھاؤ نے بھی مقامی سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔