کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس میں 1 ہزار 442 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 79 ہزار 857 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے رجحان کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، تاہم کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا امکان برقرار رہتا ہے۔