Get Alerts

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی

کراچی: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے منفی اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نظر آئے، جہاں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 575 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 79 ہزار 665 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: