Get Alerts

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات: پاکستان اور ایشیائی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات: پاکستان اور ایشیائی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار

کراچی: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی گئی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس گر کر 152,593 پوائنٹس پر آ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 153,866 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، یعنی 555 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

ایشیا کی دیگر سٹاک مارکیٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ جاپان کا نکی انڈیکس ایک فیصد سے زائد گر گیا، چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی ایک فیصد کمی کا شکار ہے، جبکہ ملائیشیا کا فٹسی برسا انڈیکس بھی ایک فیصد نیچے آ گیا۔ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں معمولی تیزی ریکارڈ ہوئی ہے۔

ٹیگز: