کراچی: ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار 564 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 180 ہزار 64 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی حالات میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں حصص کی خرید و فروخت پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔