کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے آغاز سے ہی ہنڈرڈ انڈیکس منفی رجحان میں رہا اور تقریباً 3,000 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 154 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن ہنڈرڈ انڈیکس 1,61,210 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
عالمی مارکیٹس بھی ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد دباؤ میں ہیں۔ امریکا کی ڈاؤ جونز مارکیٹ میں 1.6 فیصد کمی آئی، یورپی اور ایشیائی مارکیٹس بھی مندی کی لپیٹ میں ہیں۔ جنوبی کوریا کی مارکیٹ ایک وقت میں 12 فیصد تک نیچے گر گئی، جاپان کا نکی انڈیکس 3 فیصد کم ہوا، جبکہ آسٹریلیا اور چین کی مارکیٹس بھی کمزور رہیں۔
تیل کی قیمتیں بھی بڑھ کر 84.50 ڈالر فی بیرل ہو گئیں، اور گیس کی قیمتیں تقریباً دوگنا ہو گئی ہیں۔