Get Alerts

صبا حمید سے طلاق کا معاملہ ، کوئی افسوس نہیں ہمیشہ باہمی احترام کو اہمیت دی: وسیم عباس

 صبا حمید سے طلاق کا معاملہ ، کوئی افسوس نہیں ہمیشہ باہمی احترام کو اہمیت دی: وسیم عباس

سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکارہ صبا حمید سے اپنی طلاق اور طویل عرصے کی علیحدگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

وسیم عباس نے بتایا کہ ان کی شادی 29 سال تک قائم رہی، تاہم دونوں گزشتہ 14 برس سے الگ رہ رہے تھے، جبکہ قانونی طور پر طلاق بعد میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ علیحدگی کے باوجود ان کے اور صبا حمید کے درمیان احترام کا رشتہ برقرار رہا۔ دونوں نے اس دوران ایک ساتھ کام بھی کیا اور بطور دوست ملاقاتیں بھی کرتے رہے۔ ان کے مطابق اگر مستقبل میں کوئی اچھا منصوبہ ملا تو وہ دوبارہ ساتھ کام کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں سمجھتے۔

وسیم عباس کا کہنا تھا کہ طلاق کے فیصلے پر انہیں کوئی افسوس نہیں، کیونکہ وہ ہمیشہ محبت سے زیادہ باہمی احترام کو اہمیت دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف منفی بات نہیں کی۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ اپنی دوسری شادی کو مکمل طور پر غلط فیصلہ نہیں سمجھتے، البتہ وقت گزرنے کے بعد انسان بعض فیصلوں کو مختلف زاویے سے ضرور دیکھتا ہے۔

ٹیگز: