Get Alerts

حج کے بعد تنقید پر کنول آفتاب کا ردعمل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

حج کے بعد تنقید پر کنول آفتاب کا ردعمل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

لاہور: پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول آفتاب نے حج کی ادائیگی کے بعد اپنی زندگی اور طرزِ زندگی پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ ان کے لباس، سفر اور دیگر معاملات پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں اور ہر بات کو ان کے حج سے جوڑ رہے ہیں۔

کنول آفتاب اور ان کے شوہر ذوالقرنین سکندر نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کی تھی، جبکہ انہوں نے اس پر وی لاگز بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیئے۔

اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کنول آفتاب نے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی زندگی پر فیصلے سنانے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دینی چاہیے اور ان کے ذاتی معاملات پر غیر ضروری تنقید سے گریز کرنا چاہیے۔

تاہم، کنول کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی۔ بعض صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ کئی افراد نے مؤقف اختیار کیا کہ حج کے بعد عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ان کے طرزِ زندگی پر سوال اٹھنا فطری ہے، خاص طور پر جب انہوں نے اپنے حج کے سفر کو عوامی طور پر شیئر کیا تھا۔

ٹیگز: