Get Alerts

ٹرمپ کا گرپتونت سنگھ پنوں کو خط، عالمی سطح پر نئی بحث چھڑ گئی

ٹرمپ کا گرپتونت سنگھ پنوں کو خط، عالمی سطح پر نئی بحث چھڑ گئی

کینیڈا :امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خالصتان تحریک کے حامی اور سکھ فار جسٹس (SFJ) کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں کو لکھا گیا خط بین الاقوامی سطح پر توجہ کا باعث بن گیا ہے۔

خط میں ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکا اپنی قوم، اقدار اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ "جب امریکا محفوظ ہوگا، تب ہی دنیا بھی محفوظ ہوگی۔ میں اپنے شہریوں کے حقوق اور سلامتی کے لیے لڑتا رہوں گا۔"


یہ خط ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سکھ فار جسٹس کی جانب سے 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے یہ خط اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ خط سکھ قوم کے حق خودارادیت کے لیے ایک "بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کامیابی" ہے۔

ٹرمپ کے خط میں امریکا کی خارجہ پالیسی، فوجی تیاری اور عالمی امداد سے متعلق نکات بھی شامل ہیں، جو موجودہ عالمی سیاسی منظرنامے میں نئی بحث کا آغاز کر سکتے ہیں۔

ٹیگز: