تہران:امام خمینی کے مزار پر حملوں کے بعدایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس نے سعودی عرب کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ دوسری طرف داعش حملے کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔اورایسا پہلی بار ہوا ہے کہ داعش نے ایران میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے سعودی دورے کے بعدمشرقِ وسطی میں حالات پہلے ہی تناو¿ کا شکار ہیںاور سعودی اتحاد قطر کو تنہا کرنے کے درپے ہے جو خطے میں ایران کا حمایتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انقلابی پاسدارانِ انقلاب فورس نے امریکہ اور سعودی عرب کو حملوں کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ ایران کے مطابق داعش کا تعلق سعودی عرب سے ہے جو نظریاتی اور مالی طور پر اسکی پوری حماےت کرتا ہے۔