لاہور:امیر قطر کے سیکرٹری عبدالہادی منا الھجری پانچ رکنی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق امیر قطر کے سیکرٹری عبد االہادی منا الھجری خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں۔لاہور پہنچنے پر انکا استقبال ڈی جی پرٹوکول نے کیا۔
قطری وفد کونسے کونسے افراد پر مشتمل ہے ابھی تک واضح نہیں ہو سکا۔
ابھی یہ وضاحت بھی نہیں سکی ہو سکی کہ قطری وفد کی آمد کا مقصد کیا ہے،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر وفد امیر قطر کا اہم ترین پیغام لے کر پاکستان پہنچا ہے۔