Get Alerts

تہران حملے : ایران نےامریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیدیا

تہران حملے : ایران نےامریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیدیا

تہران: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے گزشتہ روزتہران میں ہونے والے حملے سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو نا خوشگوار قرار دیدیا جبکہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد17ہوچکی ہے۔

تہران: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے گزشتہ روزتہران میں ہونے والے حملے سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو نا خوشگوار قرار دیدیا جبکہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد17ہوچکی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں تہران حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” دہشتگردی کو فروغ دینے والا ملک خود دہشتگردی کا شکار ہو چکا ہے“ جس پر ایرانی وزیر خارجہ نے شدید ناراضگی کی اظہار کیا۔ جمعرات کے دِن ایرانی حکومت نے سیکیورٹی فورسز سے ہلاک ہونے والے پانچ حملہ آوروں کی تصاویر جاری کیںجن میں سے چار کا محاصرہ پارلیمنٹ میں کیا گیاتھا۔
قومی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیف رضا سیف اللہی نے ایک اخبارمیں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں میں سے چار ایرانی تھے جبکہ ایک کی شناخت نہیں بتائی گئی۔جبکہ بہت سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایرانی لہجے میںعربی بول رہے تھے جس سے یہ ظاہر ہو رہا تھا کہ یہ ایران میں رہنے والے نسلی عرب ہیں۔