تہران: ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کی حفاظت کے لیے ایران پر وحشیانہ حملے کیے، جو بچوں کے قاتل حکومت کی حمایت میں تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ طاقتور ایران اور بہادر ایرانی قوم نے امریکی فوج کی طاقت کو ناکام بنا دیا اور دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ مغربی ایشیا میں امریکا کی موجودگی ہی خطے میں غیر یقینی صورتحال کی بنیادی وجہ ہے۔
جنرل شکارچی نے مزید کہا کہ امریکی فوج اپنی حفاظت بھی یقینی نہیں بنا سکتی، اور وہ خطے کے ممالک کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے۔