Get Alerts

پاکستان کو سعودی اور قطر کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے: سینیٹر سراج الحق

پاکستان کو سعودی اور قطر کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے: سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد:  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو سعودی اور قطر کے معاملہ پر تماشائی نہیں بلکہ معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔حکمران جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔حکمران چاہتے ہیں کہ عدالت ان کے لیے شاہی محل بنا دی جائیں عدالتیں محل نہیں عدالتیں ہوتیں ہیں۔احتساب کے بغیر الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ صاف شفاف اور سرسبز پاکستان کے لیے احتساب ہونا انتہائی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہارامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی صرف سیاسی انقلاب نہیں بلکہ عوام کے رویہ اور اخلاق اور معاملات میں بھی انقلاب لانا چاہتی ہے جبکہ انسان کے اندر تبدیلی نہیں آتی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اس لیے انبیاء میں بھی انسانوں کو اندر اور باہر سے تبدیلی کرنے کی کوشش کی۔جماعت اسلامی کا کام عوام کا خالق اور مخلوق میں رابطہ بڑھانا ہے ۔

صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کو پھنسانے  کی کوشش کی گئی ہے، قطر اور سعودی کا موجودہ مسئلہ ایک سوچی سمجھی سازش کا منصوبہ ہے تاکہ یہ دونوں ممالک کمزور ہوں اور عالمی استعمار ان پر قابض ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب اور ایران کے ساتھ بھی کشیدہ ہو رہے ہیں۔پاکستان عالم اسلام کا واحد ملک پاکستان کو خلیجی ممالک کے تنازعات حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ ان تنازعات سے امریکہ اور اسرائیل کو فائدہ اور مسلم امہ کو نقصان ہوگا۔قطر کے معاملے پر ترکی اور کویت کی طرف سے دونوں ممالک میں ثالثی کے کردار کو سراہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مسئلے پر تماشائی نہ بنے بلکہ اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان بے یقینی افراتفری،خاندانوں وپارٹیوں کی بادشاہت اس ملک میں انصاف کی حکمرانی کی ضرورت ہے۔