سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے، سراج الحق

سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے، سراج الحق

لاہور: جامع مسجد منصورہ میں امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب کی آمد کے موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قلب ہیں۔ اہل کفر نے اسلام کیخلاف سازشیں کیں۔ سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کو مذہب اور مسلک کی تفریق کے بغیر قائم کیا گیا۔ پاکستان جغرافیے کا نہیں عقیدہ توحید کا نام ہے۔ پاکستان کو مذہب اور مسلک کی تفریق کے بغیر قائم کیا گیا۔ امام کعبہ کی پاکستان آمد خوش قسمتی ہے۔

امام کعبہ کی امامت میں منصورہ لاہور میں نماز فجر کی ادائیگی کی گئی۔ امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ن کا کہنا تھا کہنا تھا پسندی اور دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آج کی نماز امت مسلمہ کے اتحاد کی علامت ہے.

واضح رہے گزشتہ روز امام کعبہ شیخ صالح بن طالب نے لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو مصائب اورمشکلات نے گھیر رکھا ہے جب تک ہم متحد ہیں تب تک ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔ اگر مسلم امہ متحد ہو گئی تو مشکلات بھی ختم ہو جائیں گی۔ اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار مسلمان ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام اعتدال، رحمت، سلامتی اور امن کا دین ہے۔ اللہ تعالی اپنے دین کی حفاظت کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں