Get Alerts

پالتو بکری اپنے مالک کے 62 ہزار روپے ہڑپ کر گئی

پالتو بکری اپنے مالک کے 62 ہزار روپے ہڑپ کر گئی

نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں بکری مالک کے 62 ہزاروں روپوں پر مشتمل نوٹ کھا گئی۔

نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں بکری مالک کے 62 ہزاروں روپوں پر مشتمل نوٹ کھا گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپیش میں سروش کمار نامی کسان نہانے کے لئے گیا تو اس کی پالتو بکری نے موقع پاتے ہی کسان کی جیب میں رکھے 62ہزار کے نوٹ کھالئے۔اس نے یہ رقم گھر کی تعمیر و مرمت کے لیے رکھی تھی تاہم بکری نے موقع پاکر پینٹ کے جیبوں میں رکھے نوٹ نکال کر چبا ڈالے۔
سروش نے بتایا کہ وہ غسل خانے سے باہر نکلا تو صورت حال دیکھ کر اس کے ہاتھ پاو¿ ں پھول گئے۔ اس نے فورا بکری کے منہ سے نوٹ نکالنے کی کوشش کی لیکن صرف دو نوٹ ہی بڑی مشکل سے ہاتھ آسکے۔اس نے یہ بتایا کہ یہ بکری اسے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہے اس لیے وہ اسے مار بھی نہیں سکتا۔