نریندر مودی کی چینی صدر سے ملاقات کل ہوگی

نریندر مودی کی چینی صدر سے ملاقات کل ہوگی
کیپشن: فوٹو: فائل

نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کل بروز (ہفتہ)ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے چین پہنچیں گے، رواں برس چینی صدر شی جن پھنگ سے دوسری مرتبہ ملاقات کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی حالیہ ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ نو جون کو یہ ملاقات چین کے شہر چِنگ ڈا میں ہو گی۔ چِنگ ڈا شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ کا میزبان شہر بھی ہے۔ اس سربراہ اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت اور چینی صدر کے ساتھ ملاقات کی تصدیق بھارتی وزارت خارجہ نے کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔افغانستان کا عیدالفطر پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں بھارتی وزیراعظم اور چینی صدر بالمشافہ ملاقات کر چکے ہیں۔ اس ملاقات میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں