سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی توشہ خانہ کیس کا سامنا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی توشہ خانہ کیس کا سامنا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف بھی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق غیرملکی حکومتوں کی جانب سے دیے گئے تحائف کا مکمل ریکارڈ محکمہ خارجہ کو دینے میں ناکامی پر امریکی ایوان نمایندگان کی کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔

یہ تحقیقات ڈیموکریٹس کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت وفاقی ریکارڈ اور اخلاقیات کے قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے کانگریس کے اختیار کو استعمال کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس کیرولائن میلونی  کا کہنا ہے کہ یہ معلوم ہی نہیں کہ ٹرمپ کو کن غیرملکیوں نے کتنی مالیت کے تحائف دیے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہیں سابق صدر پر بیرونی حکومتیں اثر انداز تو نہیں ہوئیں جن سے امریکی خارجہ پالیسی مفادات خدشات کا شکار بنے ہوں۔

محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ میں غیر ملکی تحائف وصول کرنے والے کچھ سرکاری اہلکاروں کی شناخت کے ساتھ ساتھ ان غیر ملکی تحائف کے ذرائع کا تعین کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

مصنف کے بارے میں