Get Alerts

لاہور: عید قربان کے دوسرے دن صفائی ٹیمیں متحرک، لاہور ڈویژن میں صفائی کا نیا ریکارڈ

لاہور: عید قربان کے دوسرے دن صفائی ٹیمیں متحرک، لاہور ڈویژن میں صفائی کا نیا ریکارڈ

لاہور: عید قربان کے دوسرے روز ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں صبح سویرے سے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے لاہور کے ساتھ ساتھ پوری لاہور ڈویژن میں صفائی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ سی ای او بابر دین کے مطابق عید کے پہلے روز لاہور ڈویژن میں 34 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں، جن میں سے 18 ہزار ٹن صرف لاہور شہر سے جمع کی گئیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں 254 عارضی کلیکشن پوائنٹس اور 34 ڈمپنگ سائٹس پر آلائشیں جمع کر رہی ہیں۔ نہر میں آلائشیں پھینکنے والوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کے تحت پہلے روز سات افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اور 30 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

لاہور ڈویژن میں 24 ہزار سے زائد صفائی ورکرز تین شفٹوں میں صفائی آپریشن پر مامور ہیں، اور قربان گاہوں کی صفائی و دھلائی کے لیے ٹیمیں موجود ہیں۔ شہری کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1139 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ٹیگز: