لاہور : لاہور میں بارش کے بعد واسا کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور نکاسی آب کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر تمام ڈسپوزل سٹیشنز فعال ہیں اور مشینری کام کر رہی ہے۔
مرکزی شاہراہیں، انڈر پاسز اور نشیبی علاقے ٹریفک کے لیے کلیئر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور شہری بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔