Get Alerts

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، ٹریفک متاثر، واسا کا الرٹ جاری

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، ٹریفک متاثر، واسا کا الرٹ جاری

اسلام آباد/راولپنڈی: جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، نالہ لئی میں طغیانی کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سیدپور میں 40 ملی میٹر جبکہ پی ایم ڈی کے مقام پر 92 ملی میٹر بارش ہوئی۔ راولپنڈی کے علاقوں میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں شمس آباد میں 25، پیر ودھائی میں 35 اور نیو کٹاریاں میں 60 ملی میٹر بارش شامل ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق نالہ لئی سمیت شہر بھر کے تمام نالوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 13 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 4 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔

واسا کی جانب سے رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، عملہ اور ہیوی مشینری فیلڈ میں موجود ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ بارش کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

ٹیگز: