Get Alerts

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، پری الرٹ جاری

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، پری الرٹ جاری

راولپنڈی/اسلام آباد: جڑواں شہروں میں تیز بارش کے بعد نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف آبادیوں کے لیے پری الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ واسا کے مطابق گولڑہ میں 60، بوکرہ میں 31، شمس آباد اور پیرودھائی میں 25، گوالمنڈی میں 22 جبکہ نیو کٹاریاں میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا کے مطابق بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر 6 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے جبکہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پری الرٹ جاری کردیا ہے اور نالہ لئی کے اطراف رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: