Get Alerts

اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ریڈ الرٹ جاری

اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش، ریڈ الرٹ جاری

اسلام آباد، راولپنڈی: اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث جڑواں شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 22 اگست تک مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں گولڑہ میں 71 ملی میٹر، سید پور میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اٹک اور پسرور میں بھی بادلوں کی اننگز جاری ہیں،  بارش کی وجہ سے  موسم خوشگوار ہوگیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ ہے، خاص طور پر بونیر، پشاور، مردان، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں فلیش فلڈ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں مزید کلاؤڈ برسٹ کے واقعات ہو سکتے ہیں، جیسا کہ دو ہفتے قبل گلگت میں پیش آیا تھا، جس کے اثرات اب خیبر پختونخوا میں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے سیاحوں کو بالائی علاقوں میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور 31 اگست تک سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر جانے سے روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں۔

ٹیگز: