Get Alerts

ایران بھر کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ اور ایمرجنسی نافذ، پانچ بڑے شہروں پر میزائل حملوں کے بعد وزارتِ صحت متحرک

ایران بھر کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ اور ایمرجنسی نافذ، پانچ بڑے شہروں پر میزائل حملوں کے بعد وزارتِ صحت متحرک

تہران : اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ میزائل حملوں کے بعد ایران میں سنگین صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ایرانی وزارتِ صحت نے ملک بھر کے ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ کسی بھی بڑے جانی نقصان یا ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ہسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
    وزارتِ صحت  کا کہنا ہے کہ  ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ جانی نقصان اور زخمیوں کی حتمی تصدیق کے بعد باقاعدہ اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔ تہران اور دیگر متاثرہ شہروں میں ایمبولینس سروسز کو متحرک کر دیا گیا ہے، جبکہ خون کے عطیات کی اپیل بھی متوقع ہے۔

ٹیگز: