Get Alerts

چار شہروں میں خوفناک ٹریفک حادثات، 10 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

چار شہروں میں خوفناک ٹریفک حادثات، 10 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کا افسوسناک سلسلہ جاری رہا۔ لیہ، ڈی آئی خان، گھوٹکی اور ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے حادثات کے دوران 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 42 سے زائد زخمی ہوئے۔

لیہ کے علاقے نواں کوٹ میں زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے۔ بس میں مجموعی طور پر 80 کے قریب افراد سوار تھے، کئی زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا۔

ڈی آئی خان کے درازندہ میں کار کھائی میں جا گری، 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جان سے گئے، 2 زخمی ہو گئے۔ننکانہ صاحب میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی۔

گھوٹکی میں موٹروے پر مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

ٹیگز: