Get Alerts

بجلی کے دو میٹروں کی تنصیب پر پابندی  ہے یانہیں؟۔۔۔۔پاور ڈویژن  نے وضاحت کردی

بجلی کے دو میٹروں کی تنصیب پر پابندی  ہے یانہیں؟۔۔۔۔پاور ڈویژن  نے وضاحت کردی

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی کے دو میٹروں کی تنصیب پر پابندی سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ اطلاعات گمراہ کن ہیں اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیپرا مینول 2021 کے تحت مخصوص شرائط پوری کرنے کی صورت میں دوسرا بجلی میٹر قانوناً لگوایا جا سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی مکان یا عمارت میں علیحدہ پورشن، داخلی راستہ، سرکٹ یا باورچی خانہ موجود ہو تو دوسرا میٹر لگانے کی اجازت ہے۔

پاور ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ جھوٹی اور غلط معلومات پھیلانا پیکا (PECA) ایکٹ کے تحت قابلِ سزا جرم ہے، عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور مصدقہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

ٹیگز: